Tuesday, December 22, 2015

زلزلہ آنے کی صورت میں خود بند ہونے والا زلزلہ پروف بیڈ تیار

بیجنگ: اکثرو بیشترزلزلے کی رینج پر واقع ممالک میں زلزلوں سے سیکڑوں لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہیں اوراس جانی نقصان بچنے کے لیے زلزلہ پروف عمارتیں اوراس کی اطلاع دینے والے الارم تیار کرلیے گئے ہیں لیکن جب زلزلہ آتا ہے تو سب دھرا رہ جاتا ہے تاہم سائنس دانوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ایسا زلزلہ پروف بیڈ تیار کیا ہے جو زلزلہ آنے کی صورت میں از خود بند ہوجائے اور اس پر لیٹا ہوا انسان محفوظ رہے گا۔

زلزلہ پروف بیڈ کا بنیادی نظریہ تو 2010 میں پیش کیا گیا لیکن اسے اب چینی ماہرین نے عملی شکل دے دی ہے جو رات کے اوقات میں سوتے وقت آنے والے زلزلے کے دوران عمارت کے گر جانے کے باوجود اس پر لیٹے انسان کو محفوظ رکھے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک باکس میں تبدیل ہو جائے گا اور اپنے اوپر شخص کو اپنے اندر بند کرلے گا اور آپ اس بیڈ کی تیار کردہ محفوظ قبر میں بند ہوجائیں گے جہاں پڑی کئی پانی کی بوتلیں آپ کا استقبال کریں گی جبکہ اس میں گیس ماسک اور دیگر ابتدائی طبی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 دسمبر 2015

زلزلہ کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک بکس میں تبدیل ہو جائے گا اور اپنے اوپر شخص کو اپنے اندر بند کرلے گا، ماہرین، فوٹو میٹرو
بیجنگ: اکثرو بیشترزلزلے کی رینج پر واقع ممالک میں زلزلوں سے سیکڑوں لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہیں اوراس جانی نقصان بچنے کے لیے زلزلہ پروف عمارتیں اوراس کی اطلاع دینے والے الارم تیار کرلیے گئے ہیں لیکن جب زلزلہ آتا ہے تو سب دھرا رہ جاتا ہے تاہم سائنس دانوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ایسا زلزلہ پروف بیڈ تیار کیا ہے جو زلزلہ آنے کی صورت میں از خود بند ہوجائے اور اس پر لیٹا ہوا انسان محفوظ رہے گا۔
زلزلہ پروف بیڈ کا بنیادی نظریہ تو 2010 میں پیش کیا گیا لیکن اسے اب چینی ماہرین نے عملی شکل دے دی ہے جو رات کے اوقات میں سوتے وقت آنے والے زلزلے کے دوران عمارت کے گر جانے کے باوجود اس پر لیٹے انسان کو محفوظ رکھے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک باکس میں تبدیل ہو جائے گا اور اپنے اوپر شخص کو اپنے اندر بند کرلے گا اور آپ اس بیڈ کی تیار کردہ محفوظ قبر میں بند ہوجائیں گے جہاں پڑی کئی پانی کی بوتلیں آپ کا استقبال کریں گی جبکہ اس میں گیس ماسک اور دیگر ابتدائی طبی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ زلزلے سے بہت جلد زیادہ خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور اس کا فوری اثر لیتے ہیں ان کے لیے یہ بیڈ بہتر نہیں بلکہ ان کی قبر بن جائے گا البتہ جو لوگ زیادہ ہمت اور حوصلے سے کام لینے والے ہیں اور اس خوف کو برداشت کرسکتے ہیں وہ اس بیڈ کا استعمال کر سکتے ہیں جو انہیں زلزلوں میں محفوظ رکھ سکتا ہے۔ لیکن بعض ماہرین ک اکہنا ہے کہ زیادہ دیر اس میں رہنے سے انسان کے سانس بند ہونے کا خدشہ بھی ہے اور اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Unordered List

Sample Text

Blog Archive

Powered by Blogger.

Popular Posts

Recent Posts

Text Widget